نوازشریف کی ضمانت کوڈیل قراردینےپرتوہین عدالت کیس سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ضمانت کوڈیل قراردینے کے...
شائع 22 ستمبر 2020 12:35pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ضمانت کوڈیل قراردینے کے معاملے پرتوہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل سماعت کریں گے۔

رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل نوازشریف کی ضمانت کوڈیل قراردینے کے معاملے پرتوہین عدالت کیس سماعت کریں گے۔

نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قراردینے پرعدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کئے تھے جن میں چیئرمین پیمرا،مختلف نجی چینلزکے اینکرز اوراسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن شامل تھے۔

Read Comments