'رہبرکمیٹی جلد اے پی سی فیصلوں پر عملدرآمد کا شیڈول دیگی'

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے ساتھ ساتھ موجودہ حکمرانوں کا بھی علاج کر رہے ہیں۔
شائع 22 ستمبر 2020 06:13pm

مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ رہبر کمیٹی بہت جلد اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا شیڈول دے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے ساتھ ساتھ موجودہ حکمرانوں کا بھی علاج کر رہے ہیں۔انہوں نے حکمرانوں کو پہلی ڈوز دے دی ہے۔

Read Comments