Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2020 06:54pm

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،وزراء میں نوک جھونک

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزراء آپس میں ہی الجھ پڑے۔اجلاس میں اسد عمر کی شیریں مزاری اور ندیم بابر میں نوک جھوک ہوئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزراء الجھ پڑے،کابیبہ اجلاس میں اسد عمر کی دو وزراء سے نوک جھونک ہوئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیریں مزاری نے اسد عمر پر تنقید کی، ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں پورا ایجنڈا نہیں پڑھنے دیتے ۔

اسد عمر نے وزیر اعظم کےمشیر ندیم بابر پر بھی تنقیدکی،اسد عمر کا کہنا تھا کہ آپ پٹرولیم مصنوعات اور گیس معاملے میں غلط بیانی کرتےہیں۔ اس موقعے پر ندیم بابر نے اسد عمر کو جواب دیا کہ میں نہیں آپ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں ، وزیر اعظم اور کابینہ ارکان نے دونوں وزراء کو خاموش کرایا۔

Read Comments