Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020 01:26pm

جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیردوبارہ اٹھانےپرترک صدرکامشکورہوں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اٹھانے پر ترک صدر طیب اردوان کامشکور ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترک صدر طیب اردوان نےجنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بارپھرکشمیریوں کےحق میں آواز اٹھائی ،مسئلہ کشمیردوبارہ اٹھانےپرترک صدرکامشکورہوں ۔

وزیراعظم نے اپنےٹویٹ میں مزید کہا کہ ترکی کی غیرمتزلزل حمایت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکیلئے طاقت کاباعث ہے۔

Read Comments