کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ، کے الیکٹرک انتظامی کی ہٹ دھرمی کا خمیاضہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے مختلف علاقوں میں 8سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ،کے الیکٹرک نے عوام کی چیخیں نکال دیں ،دن دیکھا نہ رات ، متعدد علاقوں میں 8سے 12گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
نارتھ کراچی ، ناظم آباد ، سرجانی ، فیڈرل بی ایریا سمیت پاپوش نگر کے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے الیکٹرک نے اپنی عادت بنا لی ہے ،ہزاروں روپےکے ماہانہ بل تھما دیئے جاتے ہیں ۔
شہر میں لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام جہاں کے الیکٹرک کو کوث رہے ہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان سے کے الیکٹرک کو لگام دینے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں ۔