Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2020 01:20pm

صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر ہوں گے، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئےعام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔

Read Comments