Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2020 07:56pm

مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بننے کی پیشکش

مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بننے کی پیشکش کردی۔

کنوینر اکرم درانی کی صدارت میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

رہبر کمیٹی میں اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق رابطہ کمیٹیاں تشکیل دینے پراتفاق ہوا ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بننے کی پیشکش کردی ہے

اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں نے رہبر کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بجائے قائم رکھنے کی تجویز دی ہے۔اجلاس میں تمام جماعتوں کا مختلف امور پر3کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک عدم اعتماد پر ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، ایک کمیٹی متفقہ لائحہ عمل اور جلسے واحتجاج پر قائم کی جائے گی جبکہ ایک کمیٹی جماعتوں کےدرمیان رابطوں کےحوالے سے امورانجام دے گی ۔

ذرائع کے مطابق کمیٹیوں بارے حتمی رائے کے بعد تجاویز قیادت کو دی جائیں گی، تمام سفارشات پر حتمی فیصلہ قائدین کرینگے۔

Read Comments