روس میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار

روس کی انتظامیہ نے ایک ایسے بہروپئے کو گرفتار کیا ہے جس نے یہ...
شائع 24 ستمبر 2020 09:06am

روس کی انتظامیہ نے ایک ایسے بہروپئے کو گرفتار کیا ہے جس نے یہ دعویٰ کر رکھا تھا وہ حضرت عیسیٰ ہے۔

روس میں سابق ٹریفک پولیس اہلکار سرگئی ٹوروپ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ ہونے کا دعویدار ہے۔

سائبیریا کے ایک مضافاتی قصبے میں ٹوروپ ایک چرچ کا انتظام سنبھالے ہوئے تھا جہاں پر اس کے ماننے والے اس کی محبت میں بہت آگے تک جا چکے ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ٹوروپ اپنے ماننے والوں کے ساتھ ایسے عمل کرنے میں مصروف تھا جن سے ان کی صحت متاثر ہو رہی تھی۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹوروپ اور اس کا گروپ لوگوں سے رقم ہتھیانے کیلئے نفسیاتی ہتھکنڈے استعمال کر رہا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ماننے والوں کی صحت کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

Read Comments