فضل الرحمان کو نیب نوٹس کی مذمت

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو نیب کا نوٹس...
شائع 24 ستمبر 2020 11:07pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو نیب کا نوٹس بھیجے جانے کی مذمت کردی۔

وہ کہتے ہیں نیب اپوزیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش کررہا ہے،نیب کے نوٹس سے حکومتی عزائم کھل کر سامنے آگئے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلا گئی ہے،اسی بوکھلاہٹ میں نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا حکومت کچھ بھی کرلے،اب عوامی مزاحمت کو نہیں دباسکتی۔

Read Comments