حکومت تاجروں کو درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکیلئے پر عزم

وزیراعظم عمران خان نے تاجربرادری کو یقین دلایا ہے کہ حکومت تاجروں کو درپیش تمام مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
شائع 24 ستمبر 2020 11:25pm

وزیراعظم عمران خان نے تاجربرادری کو یقین دلایا ہے کہ حکومت تاجروں کو درپیش تمام مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

ملک کے بڑے سرمایہ کاروں اور معروف تاجروں کے ایک گروپ کے ساتھ جمعرات کو اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ اس معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

انہوں نے دریائے راوی کنارے شہری ترقی اور بنڈل آئی لینڈ، منصوبوں میں سرمایہ کاروں کی طرف سے گہری دلچسپی لینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملک میں موجود ساز گار ماحول پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے تاجربرادری کے مسائل حل کرنےکے حوالے سے موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments