Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2020 12:28pm

وزیراعظم نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت بھارت کو سنگین نتائج کا انتباہ کیا، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے خطاب کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت بھارت کو سنگین نتائج کا انتباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب پرہرپاکستانی کیئے قابل فخرہے ، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ،فلسطین اور علاقائی امن پرواضح موقف پیش کیا۔

جبکہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا۔

چیئرمین کشمیرکونسل یورپی یونین علی رضا سید نے خطاب کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت ہے تنازعہ کشمیر پرعملی اقدامات کئے جائیں اور عالمی ضمیرکو جھنجھوڑا جائے ۔

Read Comments