ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو "چیمپیئن فار نیچر" قرار دے دیا
پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ورلڈ اکنامک فورم نے "چیمپیئن فار نیچر"...
پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ورلڈ اکنامک فورم نے "چیمپیئن فار نیچر" قرار دے دیا اور معاون خصوصی ماحولیات کو اعزاز وصول کرنے کی دعوت بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات امین اسلم کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں پر "چیمپئین فار نیچر" کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مراسلے میں ایوارڈ وصول کرنے کی دعوت دی گئی ہے جس پر ملک امین اسلم نے ویڈیو پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں اور کلین گرین پاکستان کی بدولت عالمی اعزاز ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اصل "چیمپیئن فار نیچر" وزیراعظم عمران خان خود ہیں۔ ماحول دوست ویژن نے دنیا بھر میں موسمیاتی خطرات کم کردئیے ہیں۔
Read Comments