'مال بردار گاڑیوں کی بکنگ کاعمل اگلے ماہ کی20 سے شروع کیا جائیگا'

شیخ رشید کا کہناتھا کہ پاکستان ریلوے ریل گاڑیوں کا پرانا شیڈول اگلے ماہ کی 15 تاریخ سے بحال کر دے گا۔
شائع 27 ستمبر 2020 12:09am

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لاہورمیں مال بردار گاڑیوں کی بکنگ کا عمل اگلے ماہ کی20 تاریخ سے شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے ہفتے کو روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ریل گاڑیوں کا پرانا شیڈول اگلے ماہ کی 15 تاریخ سے بحال کر دے گا۔

شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا حکومت نے قیمتوں میں استحکام لانے کےلئے گندم درآمد کی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments