کراچی: کچرے کے ڈھیر سے انسانی ہڈیاں برآمد
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں کچرے کے ڈھیر سے انسانی ہڈیاں ملنے پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس نے ڈھانچےکے اعضا کو تحویل میں لے کرڈی ڈی این اے جناح اسپتال منتقل کیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون اسٹریٹ 7 کے قریب کچرے کے ڈھیرسے انسانی ڈھانچے اعضا ملےتوعلاقے میں خوف پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم اورپولیس موقع پرپہنچی اورڈھانچے کے اعضاکوتحویل میں لے کرجناح اسپتال منتقل کیا۔
علاقے کے رہاشی عینی شاہد لڑکے کاکہناہے کچرے میں کھوپڑیاں نظرآئیں جس کے بعدپولیس کواطلاع دی۔
پولیس کاکہناہے ملنے والےاعضامیں تین کھوپڑیاں اوردیگرہڈیاں شامل ہیں جوممکنہ طورپرشعبہ طب کے طالب علموں کے تربیتی سامان کاحصہ معلوم ہوتی ہیں۔مگرکچرے سے ملنے والے تمام اعضاکوڈی این اے کےلئے جناح اسپتال منتقل کردیاہے۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعدہی اصل وجوحات سامنے آسکے گی۔