آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف...
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
سابق صدرآصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کردی۔
آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی،جس میں سابق صدر نے مؤقت اپنایا کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب کا دائرہ اختیار نہیں ، ریفرنس خارج کیا جائے اور انہیں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
Read Comments
