کمزورطبقےکو اوپر لاناریاست کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم عمران خان
مہمند:وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ کمزورطبقےکو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مہمندمیں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا نظریہ پاکستان کوریاست مدینہ جیسابنانا ہے،ریاست مدینہ میں کمزورطبقےکی مدد کی گئی،کمزورطبقےکو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہے،دنیا میں پہلی فلاحی ریاست مدینہ میں قائم ہوئی۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ میرامقصد پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے،ہماری تمام پالیسیزکمزورطبقےکو اوپرلانےکیلئے ہیں،ملک میں تبدیلی تمام علاقوں کی یکساں ترقی سےآئےگی۔
عمران خان نے قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کراتےہوئے کہا کہ قبائلی علاقے سب سے زیادہ پسماندہ ہیں،اندرون سندھ سےآنےوالی پارٹی کراچی کیلئےکچھ نہیں کرتی،ن لیگ کاگڑھ وسطی پنجاب تھا،اس لئےدیگرعلاقے پسماندہ ہوئے،پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیح ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ زیادہ سےزیادہ فنڈزقبائلی علاقوں پرخرچ ہوں،فیصلہ ہواتھاکہ صوبےاین ایف سی میں3فیصدقبائلی علاقوں کودیں،خیبرپختونخواکےعلاوہ باقی صوبوں نے وعدہ پورانہیں کیا،بہت سےعناصر قبائلی علاقوں میں ترقی نہیں چاہتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرباڑ لگادی گئی ہے،باڑ کی وجہ سے اسمگلنگ کےراستےبند ہوگئے ہیں،افغانستان سےتجارت کرنےوالوں کیلئےبارڈر مارکیٹس بنائیں گے،دعا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں،بہت سےعناصر افغانستان میں امن نہیں چاہتے ،افغانستان میں امن ہوگاتو وسط ایشیاتک تجارتی راستےکھلیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مہمند میں زیتون کےباغات بھی لگانے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے ناحقئی سرنگ اورشیخ زیدروڈکاافتتاح کردیا
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ اورشیخ زیدروڈکاافتتاح بھی کردیا۔
منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی موجود تھے، مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کیلئے تحفہ ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کوناحقئی سرنگ،شیخ زیدروڈپر بریفنگ دی گئی ۔
بعد ازاں وزیراعظم پشاور جائیں گے جہاں گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقاتیں طے ہیں جبکہ عمران خان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پشاور میں اجلاس بھی ہوگا جس میں محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کو بی آر ٹی اور قبائلی امورسے متعلق بریف کیاجائے گا جبکہ عمران خان سڑک کی تعمیر اور بجلی گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔
