شہبازشریف کی گرفتاری عدالت کا فیصلہ ہے،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ...
شائع 28 ستمبر 2020 03:43pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری عدالت کا فیصلہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پرآج نیوز سےگفتگو کرتےہوئے کہ ہر مجرم کو اپنی واردات کا پتا ہوتا ہے،شہبازشریف کی ضمانت عدالت نےمستردکی ،شہبازشریف کی گرفتاری عدالت کا فیصلہ ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ عدالتی معاملات سےحکومت کاکوئی لینادینا نہیں،یہ صرف اپنےحق میں آنےوالےفیصلوں کوتسلیم کرتے ہیں،شہباز شریف کی رہائی سے ہمیں دکھ ہوتا، پی ٹی آئی تو آئی ہی احتساب کیلئے ہے۔

Read Comments