واپڈا چیئرمین کا نئے فنانشل ماڈل پر زور
چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا کہ ہمیں نئے فنانشل ماڈل کے ساتھ آگے آنا ہوگا ۔ پانچ سال والا پراجیکٹ فرسودہ نظام کی وجہ سے 10سال میں مکمل ہوتا ہے ۔ واپڈا ایک روپے 67 پیسے بجلی فروخت کرتا ہے اورآئی پی پیز 14 روپے فی یونٹ فروخت کرتا ہے ۔
چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرد مزمل حسین نے اسلام آباد چمبرآف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاورسیکٹرمیں پاکستان کو سستی بجلی چاہیے۔ ملک میں توانائی کا بحران بھی آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یہاں پی سی ون کی منظوری میں دو سال سے زائد عرصہ لگتا ہے، ہمیں نئے فنانشل ماڈل کے ساتھ آگے آنا ہو گا ۔پانچ سال والا پراجیکٹ فرسودہ نظام کی وجہ سے 10سال میں مکمل ہوتا ہے۔پاور سیکٹرمیں متعدد پراجیکٹ کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہیں ۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ایوب خان کے دورمیں ملک میں نئے توانائی منصوبے لگے اورصنعتیں آئیں ۔ 70 سال میں تیرہ منصوبوں میں سے صرف ایک تربیلا ڈیم پرکام کیا گیا ۔ واپڈا ایک روپے 67 پیسے بجلی فروخت کرتا ہے اورآئی پی پیز 14 روپے فی یونٹ فروخت کرتا ہے ۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ نیلم جہلم سے سالانہ 55 ارب روپے آمدن حاصل ہوتی ہے ۔ ملک میں گردشی قرضے کا حجم 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔