بھتیجی نے چاچا کی سیاست ختم کردی، شہزاد اکبر کا ردعمل

مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بھتیجی نے چاچا کی سیاست کا...
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2020 11:48pm

مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بھتیجی نے چاچا کی سیاست کا باب بند کردیا۔

مشیراحتساب شہزاد اکبرنے ردعمل دیا اور کہا مریم نے بتا دیا کہ شہبازشریف کی سیاست مفاہمت کی ہے۔ شہبازشریف قانونی جنگ ہارچکے،آج انہوں نے کرائے کے ترجمانوں والی تقریر کی۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کوگلگت بلتستان کےالیکشن سےجوڑاگیا، بتائیں چھ ماہ میں شہباز گلگت بلتستان کتنی بار آئے؟

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی پریس کانفرنس مجموعی طوپرفرمائشی پروگرام تھا، مریم نوازنے آج شہبازشریف کی سیاست کاخاتمہ کردیا۔

شہزاداکبرکا کہنا تھا کہ مریم نےچاچاسے ہمدری کےبجائےسیاست ہی ختم کردی، شہبازشریف کی گرفتاری کوگلگت بلتستان کےالیکشن سےجوڑاگیا، پوری دنیا نوازشریف کےکیسزسےواقف ہے، شہبازشریف سےبچوں کےاثاثوں کےبارےمیں پوچھاگیاتھا۔

شہزاداکبر نے مزید کہا کہ شہبازشریف سےمنی لانڈرنگ سےمتعلق پوچھاگیا تھا،شہبازشریف منی لانڈرنگ کےگروہ کےسرغنہ ہیں، کیس میں ملوث4افراد اپنا گناہ قبول کرچکےہیں،کیس زائداثاثےاورمنی لانڈرنگ سےمتعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےاپنےاکاؤنٹ کےبجائےاہلیہ کےاکاؤنٹ میں پیسےڈالے، شہبازشریف نےبیگم کےاکاؤنٹ سےاپنےاکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفرکی، شہبازشریف نےرقم مکانات اورگاڑیوں پر خرچ کی۔

Read Comments