Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2020 11:25pm

ربیکا خان کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار کاشف خان کی بیٹی معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق ربیکا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ربیکا خان کی عمر 17 سال ہے، ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 22 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ ربیکا خان پاکستان کے نامور کامیڈین راشد خان کی بیٹی ہیں، ذیل میں ان کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔

Read Comments