ترقی کیلئے سرمائےکی فراہمی ،وزیر اعظم سربراہ اجلاس سے خطاب کرینگے
یہ اعلیٰ سطح کا اجلاس آن لائن منعقد ہوگا جبکہ اس اجلاس کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کینیڈا اور جمیکا کے وزرائے اعظم نے بلایا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کے موقع پر منگل کو ترقی کےلئے سرمائے کی فراہمی کے بارے میں ایک سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
یہ اعلیٰ سطح کا اجلاس آن لائن منعقد ہوگا جبکہ اس اجلاس کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کینیڈا اور جمیکا کے وزرائے اعظم نے بلایا ہے۔
اس کا مقصد کورونا وباء سے متاثرہ ممالک کو ترقی کےلئے فوری سرمایے کی فراہمی کےلئے منظم اور جامع کثیر الجہتی حکمت عملی بنائی جاسکے۔
ریاست کے سربراہ اور حکومت اس حوالے سے پر امیدہیں کہ وہ متاثرہ ممالک کی جلد بحالی اور 2030 ء کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے 17 اہداف کے حصول کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کریں گے۔
Read Comments