نوری آباد: وین حادثہ، ڈرائیور ذمے دار قرار

نوری آباد کے قریب ہونے والے وین حادثے کی تحقیقات میں ڈرائیور کو...
شائع 29 ستمبر 2020 12:41am

نوری آباد کے قریب ہونے والے وین حادثے کی تحقیقات میں ڈرائیور کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ایکسیڈنٹ اینالیسز سینٹرکی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کوغفلت کامرتکب قرار دیا گیا۔ وین میں نصب تین سی این جی سلینڈرزاور فیول ٹینک نہیں پھٹے۔

تاہم وین میں کس طرح آگ لگی م وجوہات کاتعین نہ ہوسکا ۔

تحقیقات کے مطابق وین میں نصب3سی این جی سلینڈرز،فیول ٹینک نہیں پھٹے،تحقیقات کے مطابق حادثےکےوقت وین کی رفتارتیز اورمسافروں کی تعدادزیادہ تھی۔

تحقیقات کے مطابق وین میں دوسری جانب کھڑکی پرلوہےکی راڈلگاکرپردےلگائےگئےتھے، کھڑکی پرلوہےکی راڈہونےسےگاڑی میں پھنسےمسافرباہرنہ نکل سکے۔

وین کس طرح آگ کی لپیٹ میں آئی،وجوہات کاتعین نہ ہوسکا ۔

Read Comments