شائع 31 مارچ 2016 01:53pm

ہالی ووڈ فلم آئی ان دی اسکائی شائقین کی توجہ کا مرکز

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم آئی ان دا اسکائی بہترین جاسوسی اور ایکشن کے سبب شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔امریکا میں محدود علاقوں میں ریلیز کے باوجود فلم نے تئیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس،اینی میٹڈ فلم نورم آف دا نارتھ، کنگ فو پانڈا تھری اور دیگر بڑی بڑی فلموں نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

ہالی ووڈ کی ورلڈ وائلڈ ریلیز ہونے والی بہترین فلموں کے باوجود فلم آئی ان دا اسکائی فلم بینوں کے دلوں پر راج کررہی ہے۔فلم آئی ان دا اسکائی امریکا کے محدود سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ گیارہ مارچ کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے اب تک تئیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے جسے ریکارڈ بزنس قرار دیا جارہا ہے۔

فلم کا اسکرین پلے اور فلم میں موجود سسپنس انداز بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ جس کے بارے میں کہاجارہاہے کہ فلم میں شامل سسپنس ایک ماسٹر کلاس ہے جو آج کل کی فلموں میں بہت کم دیکھنے میں آرہا ہے۔

فلم آئی ان دا اسکائی کی کہانی کینیا میں کئے جانے والے امریکی ڈرون آپریشن پر مبنی ہے۔ جس میں دہشتگرد تنظیم خودکش حملے کی تیاری کرتی ہے اور اس خود کش حملے کو روکنے کے لیے ایک پوری ٹیم تشکیل دی جاتی ہے اور پھر ملک کو دہشتگردی کے بڑے واقعے سے بچانے کے لیے پرانے آپریشن کو تبدیل کرکے نئے آپریشن کا آغاز کردیا جاتا ہے۔

فلم آئی ان دا اسکائی میں مرکزی کردار ہیلن مرن،آرون پال اورایلن رک مین نے ادا کیا ہے۔

Read Comments