موٹروےزیادتی کیس: ملزم شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6اکتوبر تک توسیع
لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے موٹروے خاتون زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6اکتوبر تک توسیع کردی۔
لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے خاتون زیادتی کیس کی سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کرانا ممکن نہیں ہوسکا،ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے،ملزم شفقت کی نشاندہی پر مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنا باقی ہے،عدالت ملزم کی شناخت پریڈ کیلئے مہلت دے۔
عدالت نے ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کیلئے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 6اکتوبر تک توسیع کردی۔
احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد از جلد ملزم کی شناخت پریڈ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ملزم شفقت کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد آج اے ٹی سی میں پیش کیا جانا تھا۔
