بھارتی فوج کی ایل اوسی پر فائرنگ،پاک فوج کے جوان سمیت 2افراد شہید

راولپنڈی :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلااشتعال...
شائع 29 ستمبر 2020 01:58pm

راولپنڈی :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے باروہ اور تاندار سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شفیق بہادری سے لڑتےہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی شہری آباد پر فائرنگ سے باروہ گاؤں کا 15 سالہ لڑکا بھی شہید ہوگیا اورخاتون سمیت 4شہری زخمی ہوگئے،زخمیوں میں80 سالہ بزرگ بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایاگیا ،جس کے نتیجے میں بھارتی موچوں میں بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Read Comments