خیبرپختونخوا : افغانستان کے ساتھ تمام سرحدیں پیدل آمدورفت کیلئے بحال

پشاور:خیبرپختونخوا میں افغانستان کے ساتھ تمام سرحدیں پیدل...
شائع 29 ستمبر 2020 02:07pm

پشاور:خیبرپختونخوا میں افغانستان کے ساتھ تمام سرحدیں پیدل آمدورفت کیلئے بحال کردی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سرحدی گزرگاہیں پیدل آمدورفت کیلئے ہفتے میں 4دن منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے دن کھلی رہیں گی۔

بحال ہونے والی سرحدات میں طورخم، غلام خان اور انگوراڈہ شامل ہے، پاسپورٹ ویزہ کے ذریعے سرحد پارکرنے کی اجازت ہوگی۔

اس سے پہلے کورونا وائرس کے باعث کورونا ایس او پی کے تحت ہفتہ میں صرف ایک دن سرحد کھول دی جاتی تھی، سرحدی گزرگاہیں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث 16 مارچ سے معمول کے پیدل آمدورفت کیلئےبندکردیا گیا تھا۔

Read Comments