موٹر وے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون پولیس کوبیان دینے پر رضا مند
لاہور:موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،20 روز بعد متاثرہ خاتون پولیس کوبیان دینے پر راضی ہو گئی،متاثرہ خاتون کا ابتدائی بیان ٹیلی فون پر ریکارڈ کیا جائے گا۔
موٹروے خاتون زیادتی کیس میں 20 روز بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کر لیا۔
ذرائع کے مطابق دوران ٹرائل خاتون کا فرضی نام استعمال کیا جائے گا اور وہ اپنا ابتدائی بیان ٹیلی فون پر دے گی۔
متاثرہ خاتون کا 161 کاابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ لف ہوگا،متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست بھی کرے گی تاہم 20 روز گزرنے کے بعد بھی مرکزی ملزم عابد ملہی کو پولیس پکڑنے میں ناکام ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد ملہی اب بھی پنجاب کی حدود میں ہے اور وہ کسی بھکاری یا مزدور کے روپ میں ہو سکتا ہے۔
