'دنیا میں روایتی سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے'

نیشنل لائبریری اسلام آباد میں پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور رپبلکن رہنماء ساجد تارڑ نے خطاب کیا۔
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2020 07:28pm

پاکستانی نژاد امریکن بزنس مین اورسیاسی شخصیت ساجدتارڑ نے کہاکہ سیاست لوگوں کی خدمت کا نام ہے نہ کہ لوٹ مار،دنیا میں روایتی سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

نیشنل لائبریری اسلام آباد میں پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور رپبلکن رہنماء ساجد تارڑ نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں روایتی سیاست کا خاتمہ ہو رہاہے۔ روایتی سیاستدان بنیادی مسائل کے حل پرتوجہ نہیں دیتے۔ بھارت میں گاندھی اور پاکستان میں بھٹو جس کیساتھ لگا ہوتا تھا وہی الیکشن جیتتا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں تبدیلی کی صورت میں سامنے آئے، عمران خان کی جیت اور مودی کی مثال بھی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد لوگوں کی توقعات پوری کیں، وہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسوں کے مخالف ہیں۔

ساجد تارڑ نے کہاکہ پاکستان میں اب کرپشن کے خلاف بات کرنے پرجہموریت کوخطرہ ہوجاتا ہے۔جب تک پاکستان کی دبئی، لندن اورنیویارک سمیت بیرون ملک اثاثے واپس نہیں آئینگے ترقی ممکن نہیں۔

Read Comments