جنگ بندی خلاف ورزیاں،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

بھارت کے ناظم الامور گورود آہلو والیہ کو منگل کواسلام آباد میں وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
شائع 29 ستمبر 2020 07:52pm

پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارت کے ناظم الامور گورود آہلو والیہ کو منگل کواسلام آباد میں وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض فوج توپ خانوں، بھاری مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے شہری آبادی والے علاقوں کو مسلسل ہدف بنا رہی ہے۔

بھارتی قابض فوج کی جانب سےبے گناہ شہریوں کو ہدف بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور یا گیا کہ یہ گھناؤنی کارروائیاں 2003ء جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور تمام انسانی اقدار اور پیشہ ورانہ فوجی ضابطے کے بھی منافی ہیں۔

بیان میں کہا گیاکہ عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں بھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ ہٹانے کےلئے کنٹرول لائن پر صورتحال خراب کرنے کی بھارتی کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں اور علاقائی امن وسلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments