شہباز شریف کی گرفتاری ظلم قرار

لیگی رہنما راںا ثنا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نہ جھکنے کا پیغام...
شائع 29 ستمبر 2020 08:00pm

لیگی رہنما راںا ثنا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نہ جھکنے کا پیغام دیا ہے،وہ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری انتقام اور ظلم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کبھی اداروں سے تصادم کی پالیسی نہیں اپنائی، نوازشریف نے تمام اداروں کے دائرہ اختیار کی بات کی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی کوئی حیثیت نہیں،ان کےہاتھ بندھےہیں،مشکل وقت ن لیگ پرنہیں،پاکستان پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےتمام اثاثہ ڈکلیئرڈ ہیں، نااہل اور نالائق ٹولا ملک پرمسلط ہے، عمران خان سے پوچھیں انھیں لانے والےکون ہیں۔

Read Comments