'پاکستان نےافغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنیکااہم کرداراداکیاہے'
افغانستان کی قومی مفاہمت کے حوالے سے اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنے کا اہم کردار ادا کیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزاسلام آباد میں ایک کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں نے مختلف دہشتگرد گروپوں،جو ابھی بھی مفاہمتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وجہ سے بھاری قیمت چکائی ہے۔
عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو کسی ملک کےلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔
افغانستان کی قومی مفاہمت کے حوالے سےاعلیٰ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ایک اہم موقع ہے جس سے ہمیں جنگ کے خاتمے کی امید ہے۔
عبداللہ عبداللہ نےکہاکہ پاکستان اورافغانستان کومختلف طرح کی دہشتگردی،انتہا پسندی،عدم برداشت اورحالیہ کوروناوائرس کی وباء سمیت سنجیدہ نوعیت کے مشترکہ خطرات اور مسائل کا سامنا ہے۔