Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2020 09:58pm

پاکستان کے سینئر اداکار مرزا شاہی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویٹرن اداکار گزشتہ کافی عرصے سے علیل اور سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اداکار کو گزشتہ کئی روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، اُنہیں سول اسپتال منتقل کرکے کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹیو آیا تھا۔

سینئر اداکار کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اُنہیں 2 روز قبل وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ مرزا شاہی نے 1965 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ہائے جیدی اور عید ٹرین میں بھی ان کے کرداروں کو خوب سرایا گیا. اس کے علاوہ انہوں نے متعدد پاکستانی ہٹ فلموں میں بھی خوب جوہر دکھائے لیکن انہیں بھرپور شہرت ڈرامے "نادانیاں" سے ملی۔

Read Comments