پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 05 ہلاکتیں، 747 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 30 ستمبر 2020 09:33am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 05افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,479ہوگئی جبکہ مزید747 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد312,263ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 747نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ12 ہزار263ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 30ستمبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید347نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں86،بلوچستان میں 80،خیبرپختونخوا اور اسلام آبادمیں 49،49،گلگت بلتستان میں 48 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 35کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ36ہزار795 ہوگئی جبکہ پنجاب میں99ہزار378افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار776،اسلام آباد میں16ہزار581،بلوچستان میں15ہزار257 ،گلگت بلتستان میں3778اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2698کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید05مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6479ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2497افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2234،خیبرپختونخوا میں 1259،اسلام آباد میں182،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 88اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث74 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار903 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے467 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے541افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 96ہزار881مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار031کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے747افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 35لاکھ14ہزار237افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments