نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس: راناثناءاللہ سمیت 22ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور :احتساب عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما...
شائع 30 ستمبر 2020 10:40am

لاہور :احتساب عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما راناثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت 22ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سرکاری وکلا ءکو مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی اور تفتیشی افسر کو ابتک ہونے والی تفتیشی رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے لیگی رہنماؤں کی ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت تک ملزمان کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے لیگی رہنماؤں پر دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے،جس میں راناثناءاللہ سمیت 22ملزمان شامل ہیں۔

Read Comments