سوشل میڈیا کو توہین آمیز مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو توہین آمیز مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اتحاد تشکیل دیا جائے،مذہب کی بنیاد پر تشدد کی سرپرستی تشویش ناک ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے اے او سی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو توہین آمیزمواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اسلاموفوبیا کی عفریت کے خاتمے کیلئے جوابی اتحاد تشکیل دیاجائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ مذہبی اعتقادات کااحترام اور تعمیری اندازمیں رابطوں کوفروغ دیاجائے،مذہبی اعتقادات کےدرمیان باہمی احترام کےفروغ کیلئےتہذیبوں کااتحادتشکیل دیا گیا،اس اتحادنے گزشتہ برسوں کےدوران لائق تحسین کام کیا،تہذیبوں میں ٹکراؤکی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آزادی اظہاررائےاجازت نہیں دیتی کہ دوسروں کادل دکھایاجائے،منفی خیالات نےکوروناسےپریشان عوام کی تکلیف کوبڑھادیا،ریاست کا مذہبی اعتقاد کی بنیاد پر تشددکی سرپرستی کرنا باعث توایش ہے،نفرت اور تشدد پر اکسانے والی دانستہ انگیزی کوغیرقانونی قراردیا جائے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آئیےہم مل کرپرامن دنیاکی تعمیرکیلئےکام کریں،کرتارپورراہداری سے سکھ بھائیوں کو مقدس مقام تک آسان رسائی فراہم کی،کرتارپورراہداری کھول کرپاکستان نے اپنے پختہ عزم کا عملی اظہارکیا۔
