توشہ خانہ ریفرنس :آصف زرداری کی مستقل حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر
اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک...
اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے مستقل حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔
سابق صدر آصف زرداری نےدرخواست وکیل فاروق ایچ نائیک کےذریعےاحتساب عدالت میں دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔
درخواست میں آصف زرداری نے نمائندہ کےذریعےاحتساب عدالت میں پیش ہونےکی استدعا کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے،عدالت میں پیشی کےدوران سیکیورٹی کےمسائل ہیں،آصف زرداری کا نمائندہ ہرپیشی میں عدالت میں حاضرہوگا۔
Read Comments
