آمدن سے زائد اثاثے: سابق ن لیگی وزیرکو 10 سال سزا

حتساب عدالت نے لیگی رہنماء کو10سال سزا اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
شائع 30 ستمبر 2020 06:48pm

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جرم ثابت ہونے پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کو گرفتار کر لیا گیا۔احتساب عدالت نے لیگی رہنماء کو10سال سزا اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنایا۔ جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے دلائل سننے کے بعد چوہدری محمد ریاض کے خلاف فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مجرم کو دس سال سزا اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔فیصلہ آتے ہی کمرہ عدالت سے ہی چوہدری محمد ریاض کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیگی رہنما کے خلاف دوہزار دو میں نیب نےآمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس بنایا تھا۔

Read Comments