خیبرپختونخوا میں پرائمری سکول کھل گئے

خیبرپختونخوا میں بھی کورونا ایس اوپیز کے تحت آج سے پرائمری سکول...
شائع 30 ستمبر 2020 07:29pm

خیبرپختونخوا میں بھی کورونا ایس اوپیز کے تحت آج سے پرائمری سکول کھل گئے۔ماسک کے باہر طلباء کو سکول میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

کورونا کیسز آنے کی صورت میں متلعقہ سکول یا کلاس کوسیل کیا جائےگا۔

خیبرپختونخوا میں کورونا ایس اوپیز کے تحت 6ماہ بعد پرائمری سکولز کھل گئے۔

سکولزمیں احتیاطی تدابیر اورنوماسک نوانٹری کے بینرز آویزاں کردئیے گئےجبکہ تھرمل گن سے بچوں اور سٹاف کی ٹیمپریجز کی چیک کی جارہی ہے۔

سکولزکھلنے پربچوں کی خوشی دیدنی تھی۔بچوں کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا اور کورونا سے بچنا اب لازم اور ملزوم ہے۔

خیبرپختونخواکے21ہزار پرائمری سکولز میں30لاکھ کےقریب بچےزیرتعلیم ہیں جہاں ایس اوپیز پرعملدرآمد کویقینی بناناانتظامیہ کیلئےایک بڑاچیلنج ہوگا۔

Read Comments