پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ 10 ملکوں میں ہوتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار...
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2020 03:26pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ 10ملکوں میں ہوتا ہے ،ملک میں 12موسمیاتی زونز اورعمودی ڈھلوان موجود ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےورچوئل سیشن سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ فلورا اور فاناکے تحفظ کیلئے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے،حکومت بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی تیزی آتی ہیں کیونکہ پاکستان شمال سےجنوب اورمشرق تک متوع ہے،دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو پاکستان میں ہے جبکہ کے ٹو سطح سمندر سے2ہزار کلومیٹر بلند ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں12موسمیاتی زونز ہیں اور ہمارے پاس عمودی ڈھلوان موجود ہے ،پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10ملکوں میں ہوتاہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2سالہ دورحکومت میں 9نیشنل پارکس کااضافہ کیا،جس کے بعد اب پارکس کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کہتا رہا ہوں جنگ افغان کا مسئلہ نہیں ہے، اگر افغانستان کی تاریخ دیکھیں تو برطانیہ کو وہاں شکست ہوئی، روس نے 80 کی دہائی میں 10 لاکھ افغانیوں کومارالیکن روس بھی افغانستان میں فیل ہوگیا، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس کے کوئی نتائج نہیں نکلتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر میں امریکی ہوتا تو پوچھتا کہ 1 اعشایہ 5 کھرب ڈالرز خرچ کردیئے، آپ نے افغان جنگ سے کیا حاصل کیا، جب امریکا افغان وار میں اپنے ٹیکس پیئر کے پیسے جھونک رہا تھا، اس وقت چین پہلی ورلڈ انفراسٹرکچر تعمیر کررہا تھا۔

Read Comments