رمضان شوگر ملز کیس:حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں...
شائع 01 اکتوبر 2020 10:30am

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز کیس پر سماعت کی،جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔

احتساب عدالت نے میڈیکل بنیاد پر حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل تعمیر کروایا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا ہے۔

Read Comments