کوروناکیسز میں اضافہ:منگھو پیر کی یو سی8میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، 22افراد میں وائرس کی ...
شائع 01 اکتوبر 2020 11:41am

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، 22افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد منگھوپیر کی یو سی8میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کراچی میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا،ضلع غربی سے ایک ہی علاقے کے 22افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

منگھوپیر کی یوسی 8میں واقع صمامہ ولازاورصائمہ سٹی سے کیسزرپورٹ ہوئے توانتظامیہ نےفوری ایکشن لیااورمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

لاک ڈاؤن کے دوران رہائشیوں کے سوا دیگرتمام افرادکا داخلہ علاقےمیں بندکردیا گیا،علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہےہر قسم کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

علاقے میں پرچون کی دکانیں اورمیڈیکل اسٹورزکھولنےکی اجازت ہےجبکہ علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں اورساتھ ہی تمام ہوم ڈلیوریز پر بھی پابندی عائد ہے ۔

Read Comments