فیاض الحسن چوہان کا نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانےکامطالبہ

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےسابق وزیراعظم نواز...
شائع 01 اکتوبر 2020 12:25pm

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے کروز میزائل کے حوالے سے سر عام بات کرکےحساس قومی راز افشاں کئے،نواز شریف اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھاکر غداری کے مرتکب ہوئےہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نےمزید کہاکہ نواز شریف ملک، قوم اور ریاستی اداروں سے بغض اور کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں،3دفعہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کا حلف اٹھایا تھا،عوام کا مال کھاکران کے دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی ذات کےعلاوہ کچھ بھی سوچنےسمجھنےسےعاری ہیں ،عدلیہ، افواجِ پاکستان، ریاستی و جمہوری اداروں سمیت کوئی ادارہ شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں،نواز شریف اپنی کم فہمی کے باعث ہمیشہ پاکستان کیلئے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے ہیں،پاکستانی عوام شریف خاندان کاملک دشمن ایجنڈا ٹھکراچکی۔

Read Comments