توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد:احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم...
شائع 01 اکتوبر 2020 02:37pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ، احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں بڑا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3کے جج اصغرعلی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی،نیب نے نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے، پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مری میں بھی نواز شریف کے نام پر جگہ ہے ،مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دو ٹریکٹرز بھی قرقی کے عمل شامل ہیں جبکہ شیخوپورہ میں بھی 102 کنال زرعی اراضی سابق وزیراعظم کے نام پر ہے۔

نیب کی جانب سے لاہور کے نجی بینک میں نواز شریف کے نام پر ملکی و غیر ملکی رقوم کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت نے نوازشریف کے توشہ خانہ ریفرنس میں پیش کردہ اثاثوں کی قرقی کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصفر علی نے سابق وزیراعظم کے لاہور کے نجی بینک میں ملکی اور غیر ملکی اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم سناتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments