رحمان ملک کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سینیٹررحمان ملک کےخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی مسترد کرتے ہوئے دلائل دینے کی ہدایت کی۔
رحمان ملک کے وکیل عبد الرحمان باجوہ نے موقف اپنایاکہ کیا نوسال بعد ڈی این اے یا میڈیکل ہوسکتا ہے؟ فرانزک شہادتیں ممکن ہی نہیں رہیں۔سنتھیارچی نے بینظیربھٹو کیخلاف ٹویٹ کیا اورسنتھیا نے ایک ویڈیو بیان میں الزامات لگائے۔
سنتھیارچی کے وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے۔شکایت ملنے پر پولیس ایف آئی آر درج کرے تاکہ ایف آئی آر کے بعد پولیس کوانویسٹی گیشن کرنی ہے۔
دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔