نواز شریف بانی متحدہ کی کاپی قرار

وزیراطلاعات شبلی فراز نے نوازشریف کو بانی ایم کیوایم کی فوٹو...
شائع 01 اکتوبر 2020 07:48pm

وزیراطلاعات شبلی فراز نے نوازشریف کو بانی ایم کیوایم کی فوٹو کاپی قرار دے دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا نوازشریف اپنے اثاثے بچانے کیلیے اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں، تین باروزیراعظم رہنے والا شخص اداروں کی ساکھ کو داؤ پرلگا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور بانی ایم کیوایم کی تقریر میں کوئی فرق نہیں رہا،قانون سے بھاگا ہوا شخص لوگوں کو بغاوت پراکسا رہا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ نواز شریف کو تقریر کی اجازت کس طرح دی جائے۔ لوگوں کو باتوں میں نہ الجھائیں۔ عدالتوں کا سامنا کریں۔ عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب۔

انہوں نے مزید کہا کہ سات کروڑ کی گھڑی پہننے والا شخص کہتا ہے غریبوں سے ہمدردی ہے۔جواب دیں اثاثے کیسے بنائے،نوازشریف اور ان کی فیملی یاد رکھے۔کوئی ملک سے بالا تھر نہیں،انہوں نے تو فیٹف بل پر بھی چاہا کہ پاکستان بلیک لسٹ ہوتا ہے تو ہوجائے۔ان کےاثاثے بچ جائیں

شبلی فراز نے نوازشریف کو بانی متحدہ کی فوٹوکاپی قراردے دیا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوازشریف اثاثے بچانے کیلیے اداروں پرالزامات لگارہے ہیں۔

Read Comments