کراچی : کورونا ،ایس او پیز کی خلاف ورزی
کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود تجارتی مراکز میں ایس او پیز پر خال خال ہی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
بازاروں میں نہ تو ماسک کا استعمال عام ہے اور نہ سماجی فاصلے کی احتیاط کی جاری ہے۔
یہ کراچی لیاقت اباد کا بازار ہے،یہاں خریدوفروخت تو جاری ہے لیکن کورونا سے بچاؤ کی احتیاط پس پشت ڈال دی گئی ہے۔
کورونا سے بچاؤ کے لئے بیش تر شہریوں کا رویہ غیرسنجیدہ ہے ماسک نہیں، سماجی فاصلہ نہیں اور سینی ٹائزر کا شاید موجود ہی نہیں۔
چند ایک خریدار اور دکاندار احتیاط کر رہے ہیں لیکن یہ کافی نہیں. کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، 22افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد منگھوپیر کی یو سی8میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔کراچی میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا،ضلع غربی سے ایک ہی علاقے کے 22افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
منگھوپیر کی یوسی 8میں واقع صمامہ ولازاورصائمہ سٹی سے کیسزرپورٹ ہوئے توانتظامیہ نےفوری ایکشن لیااورمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
لاک ڈاؤن کے دوران رہائشیوں کے سوا دیگرتمام افرادکا داخلہ علاقےمیں بندکردیا گیا،علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہےہر قسم کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
علاقے میں پرچون کی دکانیں اورمیڈیکل اسٹورزکھولنےکی اجازت ہےجبکہ علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں اورساتھ ہی تمام ہوم ڈلیوریز پر بھی پابندی عائد ہے ۔