اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا،عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور اپوزیشن کچھ بھی...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور اپوزیشن کچھ بھی کرلیں ۔ کسی صورت انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں دہرا دیا ۔
انہوں نےکہا اپوزیشن صرف اپنا پیسہ بچانے کے لیے متحد ہوئی۔ نوازشریف اس بات کا جواب نہیں دینا چاہتے کہ انہوں نے پیسہ کیسے بنایا ۔ یہ اب اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
وزیراعظم یہ بھی بولے کہ ملک کو مقروض کرنے والے آج ہم سے حساب مانگ رہے ہیں۔ آج ان چوروں کے خلاف عوام کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی کرلیں،کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن صرف اپنا پیسہ بچانے کیلیے متحد ہوئی، چوروں کےخلاف عوام کھڑے ہوگئےتوملک کی تقدیربدل جائے گی۔
Read Comments