پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 313,431 ہوگئی، 6,499افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 02 اکتوبر 2020 09:54am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد313,431ہوگئی جبکہ6,499افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 625نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ13 ہزار431ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 2 اکتوبر بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید230نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں126،اسلام آبادمیں 39،آزاد کشمیر میں23،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں کورونا کے 21،21کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 2 مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ37ہزار467 ہوگئی جبکہ پنجاب میں99ہزار605افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار845،اسلام آباد میں16ہزار650،بلوچستان میں15ہزار302 ،گلگت بلتستان میں3808اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2754کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید15مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6499ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2512افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2237،خیبرپختونخوا میں 1260،اسلام آباد میں182،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 88اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث74 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار877 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے480 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے558افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 98ہزار055مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار697کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے625افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 35لاکھ80ہزار173افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

Read Comments