نواز کی واپسی کیلئے اقدامات پرغور
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے ممکنہ قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک،سیاسی امور اور تجاویز پرغور کیا گیا۔اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی کیلئےقانونی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھےعلم ہےملک میں کون انتشارپھیلا رہاہے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں سیاسی عدم استحکام چاہتاہے، قوم متحدہوکربھارتی سازش کو ناکام بنائے گی۔
دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں اورجائیدادوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نیب کے تفتشی افسر محمد راحیل اعظم نے نوازشریف کی اراضی اوردیگراثاثوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں جمع کرادی ۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے اثاثوں کیلئے الیکشن کمیشن،ایف بی آراورایس ای سی پی کوخطوط لکھے گئے۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں جبکہ حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز کے مالک ہیں۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48 ہزار606 ہے۔