سندھ: کورونا بڑھنے پر بہت کچھ بند کرنا پڑے گا،سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر کورونا بڑھا تو صرف...
شائع 02 اکتوبر 2020 07:22pm

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر کورونا بڑھا تو صرف اسکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کی ہے اور کہا کابینہ اراکین نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ دوبارہ کورونا نہیں چاہتے تو ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

دوسری جانب چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پندرہ افراد جاں بحق، چھ سو پچیس نئے کیسز بھی رپورٹ،سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سینتیس ہزار چار سو سڑسٹھ تک جاپہنچی۔

کورونا کے ایس اوپیز پر انتظامیہ بھی ان ایکشن ہے، کراچی میں چھ شادی ہالز اور ایک سو تین ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے۔

طبی عملہ پھر کورونا کا شکار ہونے لگا،پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سمیت تیس ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پمز میں اس وقت کورونا کے دس مریض زیرعلاج ہیں۔

Read Comments